سعودی عرب، جزائر فرسان سے نئے آثار قدیمہ کی دریافت

ہفتہ 6 اگست 2022 11:35

سعودی عرب، جزائر فرسان سے  نئے آثار قدیمہ کی دریافت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) سعودی عرب میں ماہر آثار قدیمہ نے جزائر فرسان سے اورتیسری صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والے نوادر ات دریافت کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

عرب نشریاتی ادارے نے سعودی عرب اور فرانس کے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیرس یونیورسٹی کے تعاون سے جازان شہر سے 40کلو میٹر کے فاصلے پر واقع جزائر فرسان سے تانبے کی بنی ہوئی ایک زر سمیت چھوٹے سے حجری مجسمے کا سر بھی دریافت کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دریافت کا تعلق پہلی صدی عیسوی سے لے کر تیسری صدی عیسوی تک رومن دور سے ہے۔