Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرکے شاہ محمود عمران کی جگہ لینا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر قادر پٹیل

فلسطین کے بارے دفتر خارجہ کے ترجمان کا بیان وزیر خارجہ کا ہی بیان ہے ،چیئر مین پیپلز پارٹی کا بیان

پیر 8 اگست 2022 19:31

بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرکے شاہ محمود عمران کی جگہ لینا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر قادر پٹیل نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرکے شاہ محمود عمران کی جگہ لینا چاہتے ہیں، فلسطین کے بارے دفتر خارجہ کے ترجمان کا بیان وزیر خارجہ کا ہی بیان ہے ۔ قادر پٹیل نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے شاہ محمود کو عزت دیکر وزیر خارجہ بنایا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کا سفارتی مشن وزیراعظم بننے کا رہا تھا ،شاہ محمود قریشی کی نالائقی کی وجہہ سے صدر آصف علی زرداری نے انہیں وزارت سے ہٹایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ مودی نے مقبوضہ کشمیر پر جارحیت کی تو قریشی سفید چادر اوڑھ کر سوتے رہے ۔ قادر پٹیل نے کہاکہ شاہ محمود قریشی سیاست میں دو نمبری کی وجہہ سے سیاسی خانہ بدوش بن گئے ہیں، عمران خان کی قریشی اپنی طرف جبکہ فواد اپنے جانب کھینچ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات