Live Updates

شہباز گل کو گرفتار نہیں ،اغوا کیا گیا ہے، عمران خان

بدھ 10 اگست 2022 22:51

شہباز گل کو گرفتار نہیں ،اغوا کیا گیا ہے، عمران خان
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر اور شیریں مزاری سمیت پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی اجلاس میں شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات