اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو کی رکنیت خالی قرار دے دی

پاکستان قومی ادارہ برائے نظام و اوزان و پیمائش بل ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل ،اقبال اکیڈمی پاکستان بل 2022 ،مجموعہ تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2022 منظور

بدھ 10 اگست 2022 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو کی رکنیت خالی قرار دے دی۔ منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ این اے 196 جیکب آباد سے محمد میاں سومرو کی چالیس دن تک غیر حاضری کے نتیجے میں خالی قرار دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ محمد میاں سومرو نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی ،چالیس روز کے اندر درخواست نہیں دی گئی وقت گزرنے پر درخواست دی گئی ۔

وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے رکنیت ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت کی۔ اجلاس کے دور ان پاکستان قومی ادارہ برائے نظام و اوزان و پیمائش بل ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل ،اقبال اکیڈمی پاکستان بل 2022 ،مجموعہ تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا گیا