مسعود اظہر کے بھائی پر عالمی پابندی کی بھارت اور امریکا کی کوششیں ناکام

عبدالرف اظہر کو اقوام متحدہ کی شدت پسندوں کی فہرست میں شامل کرانے کی کوشش کی راہ میں چین حائل ہو گیا

جمعہ 12 اگست 2022 14:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) جیش محمد کے سینئر کمانڈر اور عسکریت پسند گروپ کے بانی مسعود اظہر کے بھائی عبدالرف اظہر کو اقوام متحدہ کی شدت پسندوں کی فہرست میں شامل کرانے کی امریکا اور بھارت کی کوشش کو چین نے معلومات کی کمی کی بنیاد پر موخر کر دیا،میڈیارپورٹص کیی مطابق بھارت اور امریکا چاہتے ہیں کہ عبدالرف اظہر کے عالمی سفری پابندی عائد کی جائے اور اثاثے بھی منجمد کیے جائیں، اس اقدام پر سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کے تمام 15 ارکان کا اتفاق ہوناضروری ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ ہم نے اس درخواست پر عمدرآمد ابھی روک رکھا ہے کیونکہ ہمیں اس معاملے کا جائزہ لینے کے لیے مزید وقت درکار ہے، اس طرح سے روک دینا رہمنما ہدایات کے مطابق ہے اور کمیٹی کے کئی ارکان کی درخواستوں پر ماضی میں کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی اس طرح کی روک لگائی تھی۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں ایک باقاعدہ بریفنگ میں تبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 1267 کے نام سے مشہور پابندیوں کی کمیٹی میں چین کے ٹریک ریکارڈ کا دفاع کیا اور میڈیا سے کہا کہ قیاس آرائیاں نہ کریں۔

وزارت خارجہ کے وانگ وین بن نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کمیٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں 1267 کمیٹی کے کام میں حصہ لیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ دیگر اراکین بھی ایسا ہی کریں گے۔