کوئٹہ،امارت اسلامی افغانستان نے ایک سالہ مختصروقت میں تاریخی امن بحالی کیساتھ عملااسلامی نظام کانفاذ قابل تحسین ہے، سیدعبدالستارشاہ چشتی

اتوار 14 اگست 2022 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2022ء) جمعیت علمااسلام (نظریاتی )پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی کے قیادت میں الحاج jملامحمداکبراغاملاتاج محمداخندعجائب زی سیان کے مشرسیدظہورآغاعجائب زی شیرمحمدبیانزی سیدجان محمد اوردیگرنے امارت اسلامی افغانستان کے معاون دفاع وزارت الحاج ملا شرین اخند وفاقی وزیربجلی وپانی مولوی عبدالطیف منصورکمانڈرانچارچ ملامحمدعیسی اخوندسے کابل میں ملاقاتیں کی انھیں کابل قندھارافغانستان کے ازادی کے پہلی برسی پرجمعیت علمااسلام نظریاتی کے جانب سے مبارکباددی اورکہاکہ امارت اسلامی افغانستان نے ایک سالہ مختصروقت میں تاریخی امن بحالی کیساتھ عملااسلامی نظام کانفاذ قابل تحسین ہے امارت اسلامی افغانستان کے وزرا حاجی ملاشرین مولوی عبدالطیف منصورحاجی ملامحمدعیسی نے کہا کہ پاکستانی قوم چالیس سال سے افغانستان کیعوام کوپناہ دی اورہم پاکستانی قوم عوام کے محبت تعاون کوبھول نہیںسکتے ییں انہوںنے کہاکہ افغانستان میں مظلوم کون تھا اور ظالم کون تھے آزاد افغانستان کے جنگ طالبان نے لڑی ہے۔

(جاری ہے)

تاریخ گواہ رہے گا کہ طالبان نے عملی جدوجہد سے امریکہ اور استعماری قوتوں کی ناپاک عزام کو خاک میں ملا کر امارات اسلامی افغانستان کو آزاد اور خود مختار ریاست بنا دیا امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی50 سے زائد ممالک بھی افغانستان میں جہاد ہی کی برکت سے پسپا ہوچکے پہلے روس نے افغانستان پریلغار اوربعد امریکہ نیٹوسمیت پچاس سیزیادہ ممالک نے یلغارکی چالیس سیتباہ شدہ ملک کے بعد اج افغان قوم نے سکھ کاسانس لیاہے انہوں نے کہا کہ افغان غیورملت اپنی سرزمین پر سامراجی قوتوں کی غاصبانہ قبضہ کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں طالبان کی عملی جدوجہد سے فتوحات استعماری سامراج سے ازادی امارت اسلامی کیمجاہدین نے جان کینذرانوں سے حاصل کی ہے ہم نیافغانستان کیعوام کوامن دیااورعالمی دنیانے ایک سال گذرجانے کی باوجودامارت اسلامی کیحکومت کوتسلیم نھیں عالمی افغان قوم کے چالیس سالہ مشکلات کوپیش نظررکھتے ھوئے امارت اسلامی افغانستان کے اسلامی حکومت کوتسلیم کریں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے لاکھوں افغانیوں کا خون بہایا اج ھماری حکومت میں کوء ناحق قتل بھی نہیں ہوا اور افغان ملت امن چاہتے ہیں اور اس امن کا کوی مثال پیش نہیں کرسکتے لیکن عالمی دنیا بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈوںکو چھوڑ دے انہوں نے کہا کہ کرزئی اوراشرف غنی حکومت افغان عوام کے منتخب کردہ نہیں تھے بلکہ امریکہ کے منتخب کردہ حکومتیں تھے سپر پاور امریکہ طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیک ہوکر شکست تسلیم کیا توامارت اسلامی کیاسلامی حکومت کوکیوں تسلیم نہیں کرتے ہیں انھوں نے کہاکہ ھم تمام دنیا سے اچھے تعلقات چاہتے ییں نہ کسی ملک کے معاملات میں مداخلت کرتے ییں نہ کسی کواپنے ملک میں معاملات میں مداخلت کی اجازت دینگے۔