Live Updates

عمران خان پہلے استعفٰی دے چکے اب کہتے ہیں کہ 9 حلقوں سے الیکشن لڑوں گا،یوسف رضا گیلانی

تحریک انصاف امپورٹڈ جماعت ہے جو فارن فنڈنگ سے بنائی گئی،عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،سابق وزیراعظم

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 15 اگست 2022 15:50

عمران خان پہلے استعفٰی دے چکے اب کہتے ہیں کہ 9 حلقوں سے الیکشن لڑوں گا،یوسف ..
ملتان (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست 2022) سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما یوسف رضا گیلا نی کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے استعفٰی دے چکے ہیں پھر بھی کہتے ہیں کہ 9 سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا،عمران خان کا مقصد قوم کوسڑکوں پر رکھنا ہے،اسمبلی جانا نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف رضا گیلا نی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے،جوفارن فنڈنگ سے بنائی گئی۔

ن لیگ نے علی موسیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،علی موسیٰ کی حمایت پرن لیگ کی اعلیٰ اور مقامی قیادت کے مشکور ہیں،ہم ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں موثر مہم چلائیں گے،جبکہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا گیا،ہم نے ریفرنس بھی دیا،ذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ آج تک نہیں آیا،ہم اس کے باوجود اداروں کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ مجھے ڈس کوالیفا ئی کیا گیا،کبھی عدالتوں کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ یوسف رضا گیلانی سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جواداروں کے خلاف اکسائے یا ملک تین ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کی بات کرے کیا وہ محب وطن ہے؟ ایسی باتیں محب وطن نہیں کرتے،شہدا اور اداروں کے خلاف اگر بات ہوگی تو وہ غلط ہے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک شخص کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا،ہسپتال کو دیئے گئے عطیات پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں کیسے پہنچ گئے؟عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے کردار کے حوالے سے غیرملکی عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے،عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں،ہمیں انتقام کا نشانہ بنا لیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ن لیگ نے ہمشیہ عدالتوں کو احترام کیا ہے،عدلیہ سے گزارش ہے ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات