الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 196 جیکب آباد سے رکن محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی

پیر 15 اگست 2022 22:10

الیکشن کمیشن نے  حلقہ  این اے 196 جیکب آباد سے رکن محمد میاں سومرو کی نشست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 جیکب آباد سے رکن محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں قومی اسمبلی کے 11 اگست کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 64 کی ذیلی شق 2 کے تحت این اے 196 جیکب آباد سے محمد میاں سومرو کی 10 اگست 2022 سے نشست خالی قرار دی جاتی ہے ۔