کراچی،سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا
تحریک پاکستان کے رہنمائوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش
منگل 16 اگست 2022 23:02
(جاری ہے)
یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے ایک دیرینہ خواب کی تکمیل کا دن ہے۔مسلمانوں نے اپنا وطن حاصل کرنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔ آزادی طشت میں سجا کر نہیں دی گئی بلکہ اس کے حصول کے لیے قوم کے آگ اور خون کا دریا عبور کرنا پڑا۔
پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں۔انھوںنے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر اور وراندیشی انسان تھے۔انھوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت کی تحریک چلائی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ہندو انتہا پسند یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے کہ انڈیا میں مسلمانوں کا اثر و نفوز بڑھے۔آج انڈیا میں اقلیتوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قائدِ اعظم کس قدر دوراندیش انسان تھے کہ انھوں نے اس فتنہ کو پہلے ہی بھانپ لیا تھا۔چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ ہمیں اپنے قومی رہنماوئں کے عمل اور کردار سے سبق سیکھنا چاہئے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے۔حالات کی اونچ نیچ کے باوجود صرف وہی قومیں تاریخ میں سرخرو ہوتی ہیں جن میں وطن سے محبت اور مستقل مزاجی سے کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے بانیانِ پاکستان کوزبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہجذبہ حب الوطنی ہمارے ملک کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم قائداعظم کے رہنما اصولوںاتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کی عملی تصویر بن جائیں اورباہم مل کر پاکستان کے وقار میں اضافہ کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہنا چاہئے۔ بعدازاں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اورسرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، کموڈور (ر) سلیم صدیقی، رجسٹرارکموڈور (ر) سید سرفراز علی، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انجینئر محمد ارشد خان، سراج خلجی، ممتاز کاظمی، فرخ نظامی، سلیم الزمان، مختار نقوی، مسعود عالم، رفعت حسین اور مصطفی ثاقب کے ساتھ مل کر قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھولوں کی چاردر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔انھوں نے ملاقاتیوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی درج کئے۔قائد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے تحریرکیا کہجناح صاحب نے وہ کچھ حاصل کیا جو بہت کم لوگ حاصل کرپاتے ہیں۔انہوں نے نہ صرف اپنے لوگوں کے لیے آزادی حاصل کی بلکہ اس عمل میں ان کے لیے ایک بالکل نئی قوم بھی تشکیل دی۔اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ ان کی میراث کوآگے بڑھائیں۔ایسوسی ایشن کے وفد نے محترمہ فاطمہ جناح،قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان، بیگم رعنا لیاقت علی خان، سابق وزیرِاعظم نورالامین اور سردار عبدالرب نشتر کی قبروں پر بھی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھیمزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.