جی سی یونیورسٹی لاہور کے چار طلباء فرانس میں سمر سکول میں شرکت کرینگے

سمر سکول میں موسمیاتی تبدیلی،ماحولیاتی قوانین، انسانی سلامتی سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا‘وائس چانسلر

جمعرات 18 اگست 2022 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے چار طلباء فرانس میں سمر سکول میں شرکت کرینگے ۔سمر سکول نارمنڈی چیئر فار پیس کا جانب سے یونیورسٹی آف کین میں منعقد کیا جا رہا ہے ،امریکہ، آسٹریلیا، ارجنٹائن، برازیل، فلپائن، بھارت اور سنگاپور سمیت مختلف ممالک سے طلباء سمر سکول میں شرکت کرینگے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر سے منعقد پانچ روزہ سمر سکول میں مختلف پروفیشنلز بھی شرکت کرینگے ،سمر سکول میں مستقبل کی نسلوں کے حقوق کے حوالے سے بات ہوگی ،سمر سکول میں موسمیاتی تبدیلی، امن، انصاف، بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین، انسانی سلامتی سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ جی سی یو لاہور کے طلباء کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے، مختلف پس منظر اور تعلیمی سطحوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اور پروفیشنلز اہم مسائل اور اقدامات کے بارے میں جاننے کے لیے فرانس میں جمع ہونگے۔

وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ سمر سکول میں طلباء کو پالیسی سازی اور ڈپلومیسی کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے اعلان کیا کہ جی سی یو کے طلباء احمد علی، رئیسہ ریاض، فاطمہ آصف اور محمد شہزاد اور اس کے سینئر پبلک ریلیشن آفیسر مصدق سلطان کو نارمنڈی چیئر فار پیس نے سمر سکول کے شرکاء کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہ ان شرکاء کے علاوہ ممتاز قانون دان اور جی سی یو علامہ اقبال لاء سکول کے سینئر فیکلٹی ممبر پروفیسر ڈاکٹر شکیل کاظمی کو بھی خصوصی طور پر سمر سکول میں مدعو کیا گیا ہے۔سمر اسکول میں آب و ہوا، وجودی خطرات، امن، اور انسانی سلامتی پر ایک اقوام متحدہ کی ماڈل پر مباحثہ بھی منعقد کیا جائے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کثیر جہتی مذاکرات کیسے ہوتے ہیں۔ سمر سکول کے مقررین میں دنیا کے نامور وکلاء، پروفیسرز، ماحولیاتی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکن اور محققین بھی شامل ہیں۔