گرفتاری کا خدشہ،عطاءاللہ تارڑ اور رانا مشہود عدالت پہنچ گئے
مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
عبدالجبار ہفتہ 20 اگست 2022 10:58
(جاری ہے)
لیگی رہنماؤں پر اسمبلی میں توڑ پھوڑ،املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مقدمے میں نامزد 12 لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرگرفتاری جاری کر دئیے گئے۔
پولیس نے لیگی رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔ ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے،پولیس نے عدالت سے عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہور اور اویس لغاری کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔ سیف الملوک کھوکھر اور دیگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل کو گرفتار کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت بھی متحرک ہو چکی۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی صوبائی حکومت نے 25 مئی کے واقعات کے تناظر میں کاروائیوں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک جانب پنجاب پولیس کے اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں،تو دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنماوں کیخلاف بھی ایکشن شروع کر دیا گیا ہے،صوبائی حکومت کی کارروائیوں کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو اپنی گرفتاریوں کا ڈر ہے،اور اسی لئے ن لیگ کے متعدد رہنما لاہور چھوڑ گئے ہیں۔ لیگی رہنماوں کی گرفتاری کی اجازت ملتے ہی پولیس ایکشن میں آ گئی۔ پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور مرزا جاوید کے گھروں پر چھاپے مارے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.