Live Updates

بارش متاثرین کو ریلیف فراہمی کیلئے سندھ پولیس کی جانب سے احسن اقدام،متاثرین کیلئے ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کر دیا

اتوار 21 اگست 2022 19:45

&سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2022ء) بارش متاثرین کو ریلیف فراہمی کیلئے سندھ پولیس کی جانب سے احسن اقدام ، متاثرین کیلئے ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کر دیا ، تفصیلات کے مطابق آئی جی سندہ غلام نبی میمن کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کے ہدایات پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گلشن ہالار میمن ہال میں رین ایمرجنسی رلیف کیمپ قائم کردیا ہے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے رین رلیف ایمرجنسی کیمپ کا قیام اپنی نگرانی میں کروایا،ایمرجنسی ریلیف کیمپ میں پولیس کی جانب سے کھانے پینے کی سہولت کے علاوہ میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر 24گھنٹے ڈاکٹرز متاثرین کے علاج و معالجے کیلئے اپنے خدمات سر انجام دینگے اور مریضوں کو مفت ادوایات بھی فراہم کی جائیگی اس موقع پر ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی نے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے ہمراہ ایمرجنسی ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 50 بیڈز پہ مشتمل ایمرجنسی رلیف کیمپ میں 300 مریضوں اور متاثرین کی گنجائش موجود ہے اور سکھر پولیس کے جوان برسات میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے اور برسات میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی اور انہیں مشکلات سے نکالنا سکھر پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ان تمام کاموں کی نگرانی ایس ایس پی سکھر ذاتی طور پر خود کر رہے ہیں دورے کے دوران سکھر پولیس کی جانب سے قائم کیمپ میں متاثرین کو ملنے والی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا اور موجود مریضوں کی عیادت بھی کی تسلی بخش انتطامات مریضوں کو بہترین سہولیات و ماحول فراہم کرنے پہ ڈی آئی جی سکھر جاوید سونھارو جسکانی کا ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :