چوہدری محمدسرور کا سیلاب سے متاثرہ 1لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا اعلان

متاثرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے سرورفاونڈیشن متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گی‘چوہدری محمدسرور

اتوار 28 اگست 2022 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2022ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی سربراہی میں قائم گرینڈ اوورسیز کلب ،فلاحی تنظیموں پر مشتمل پنجاب ڈیولپمنٹ نیٹ ورک اور سرورفاونڈیشن نے 1 لاکھ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو راشن کی فراہمی اور انکی امداد کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا،پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی ،متاثرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے سرورفاونڈیشن متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے سربراہ چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرورفاونڈیشن سمیت پنجاب ڈیولپمنٹ نیٹ ورک میں شامل تمام تنظیمیں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ جائیگا ہم نے پہلے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہم کا آغاز کردیا ہے مگر اسکے بعد ہم پنجاب اور خیبر پختونخواہ سندھ اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں جہاں بھی سیلاب متاثرین ہیں انکی مدد کو جائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ سیلاب میں 2005کے زلزلہ 2010کے سیلاب اور کو رونا سے زیادہ تباہی ہوئی ہے اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہوتے ہیں اور انشا اللہ مجھے یقین ہے اب بھی وہ سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کرینگے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد سے زیادہ کچھ بھی ضروری نہیں افواج پاکستان سمیت دیگر ادارے جس طرح سیلاب متاثرین لی مدد کے لیے فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ایک پیج پر آکر سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا ہوگا سیاست بعد میں ہوتی رہے گی اب صرف اور صرف سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونا پڑیگاچوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے مخیر پاکستانی حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نیکی کے اس کام میں بھر پور حصہ لیں اس کے لیے سرورفاونڈیشن کی ویب سائٹ پر بینک اکانٹس سمیت تمام تفصیلات موجود ہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آتا ہی تو پاکستانی قوم ہمیشہ ایک چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑی ہو جاتی ہے اب وقت آچکا ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام حکومتیں سیاسی و مذہبی جماعتیں اور تمام مکتب فکر ایک ہوجائے اور سیلاب متاثرین کی مدد میں ایک بھی لمحہ کی تاخیر نہ کی جائے ورنہ آنیوالا وقت کسی کو معاف نہیں کریگا۔