Live Updates

ْسینکڑوں اہلیان مسلم پورہ کا پی ٹی آئی امیدوار ایم پی اے ابو بکرشر قپوری کی حما یت اعلان

موجودہ صورت حال میں تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک سے کرپشن، مہنگائی اور بیروزگاری ختم کر سکتی ہے، مقر رین

اتوار 4 ستمبر 2022 14:35

شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف پی پی 139 کے امیدوار صاحبزادہ میاں ابوبکر شرقپوری کی حمایت میں محلہ مسلم پورہ میں ملک اقبال احمد و دیگر کی جانب سے کارنر میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار این اے 114 حاجی علی اصغر منڈا اور پی ٹی آئی کے ٹائیگر کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

۔تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف محلہ مسلم پورہ میں ملک جاوید اقبال واہل محلہ نے چوہدری علی اصغر منڈا ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 114 کی قیادت میں محلہ رسول پارک مسلم پورہ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ملک جاوید اقبال ، حاجی خلیل احمد ، ملک صدیق بھٹو ، ملک خادم اختر ، ملک غفور ، میاں آصف ، منیر ا حمد چشتی، حاجی کاشف و دیگر سینکڑوں اہلیان مسلم پورہ ،بلال پارک اور یاسین پارک نے پی پی 139 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری کی حمایت کا اعلان کیا ان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کیانکا والہانہ پر تپاک استقبال کیا،اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت ملک جاوید اقبال کاکہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک سے کرپشن، مہنگائی اور بیروزگاری ختم کر سکتی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے جلسہ میں تمام اہلیان محلہ مسلم پورہ نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ ہم حق کے ساتھ ہیں صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری صاحب کو بھرپور ووٹ اور سپورٹ کریں گے انشااللہ حق کی فتح ہو گی عمران خان کی فتح ہو گی انشااللہ 11 ستمبر کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کے ساتھ طلوع ہو گا معزز مہمانوں نے عظیم الشان جلسہ منعقد کروانے پر سیاسی و سماجی شخصیت ملک جاوید اقبال اور ان کیساتھیوں و اہل محلہ کا شکریہ ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات