ملک بھر کے کارکن مذہب اور ذات سے بالاتر ہوکر بلاتفرق پوری ایمانداری سے سیلاب متاثرین کی مدد یقینی بنائیں

بنائی جائے ،مولانا عبد الرحمن رفیق جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی زیر صدارت امراء ونظماء کا نمائندہ اجلاس کمیٹیوںکی صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتوں اور متاثرین کو شفاف طریقے سے سروے میں شامل کرانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کارکنان کو مذہب اور ذات سے بالاتر ہوکر بلاتفرق پوری ایمانداری سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی ہدایات

جمعرات 15 ستمبر 2022 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2022ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا سلیم اللہ علوزئی نے این اے 264 کے یونٹوں کے امراء ونظماء کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 264میں زیادہ تباہی ہوئی ہے، متاثرین کی صحیح معنوں میں داد رسی کیلئے جمعیت علماء اسلام ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کے دواہم دونشستوں پر مشتمل اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق وسنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد منعقد ہوئے جس میں سیلاب سے متاثرہ کوئٹہ کے تمام علاقوں میں جاری سروے کا جائزہ لیا گیا اور اراکین نے اپنی آراء و تجاویز اور تحفظات کا اظہار کیا، سیلاب متاثرین کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹیوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتوں اور متاثرین کو شفاف طریقے سے سروے میں شامل کرانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وضلعی سرپرست مولانا مفتی محمد روزی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے کوئٹہ زیادہ متاثر ہوا ہے، صحیح تباہی کی رپورٹ اب تک سامنے نہیں آئی ہے، گنجان آبادی کے باعث اکثر گھر بہہ گئے، بہت سارے پل ٹوٹ چکے ہیں، اس سلسلے میں سیاست سے بالاتر ہوکر خالص انسانی بنیادوں پرسروے چاہتے ہیں، بعض مقامات کا سرسری جائزہ اور جزوی سروے ناقابل قبول ہے، جن متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کی تعمیر کی ہے اسے سروے میں شامل کرنا لازمی ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کمشنر ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ سروے میں کوئی متاثرہ خاندان رہ نہ جائے،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر کے کارکنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مذہب اور ذات سے بالاتر ہوکر بلاتفرق پوری ایمانداری سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائی جائے اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا قاری مہراللہ، مولانا شیخ احمد جان، مولانا محمد ہاشم خیشکی،مولانا حکیم حبیب اللہ، مولانا محمد ایوب ،مولانا شیخ عبد الاحد محمد حسنی،مولانا محمد اشرف جان ،مولاناحافظ عبدالحق حقانی ،مولانا غلام نبی محمدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد ،حافظ شبیر احمد مدنی ،مولاناعبدالغفور مدنی، مفتی عبدالسلام رئیسانی، حاجی محمد شاہ لالا، حاجی ولی محمد بڑیچ ،حافظ سراج الدین، حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل، حاجی ظفراللہ کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد ،حافظ خلیل احمد سا رنگزئی، مولانا جمال الدین حقانی، مولانا محمد طاہرتوحیدی ،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی، چوہدری محمد عاطف ،میر فاروق لا نگو،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی، حاجی قاسم خان خلجی، مفتی رحمت اللہ ،مولانا محمد عارف شمشیر، ،سالار حافظ سید سعداللہ آغا ،حاجی عبداللہ سلیمانخیل، حاجی صالح محمد، مولانا سردار محمدنورزئی،مفتی ابوبکر، حافظ رحمن گل اور دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر ضلعی رہنما مولانا حکیم حبیب اللہ کے بہنوئی محمد اسلم بڑیچ ممتاز قبائلی رہنماء اور جمعیت علماء اسلام کے بزرگ رہنماء حاجی برکت اللہ کاکوزئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت کمیٹی چیئرمین مولانا خورشید احمد منعقد ہوا جس میں حلقہ بندیوں کے خلاف عدالتی کارروائی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے حوالے سے غور وغوض کیا گیا۔