Live Updates

ن لیگ ملک کو دوبارہ ترقی کے راستوں پر گامزن کرنے کیلئے میدان عمل میں ہے، چند مشکل فیصلوں کے بعد ملک میں دوبارہ استحکام آئے گا،احسن اقبال

ہفتہ 17 ستمبر 2022 23:19

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2022ء) وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے 4 سال ملک میں فسطائیت کی حکومت رکھی،70 سالوں کا قرضہ 4 سالوں میں لیکر ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کیا،عمران نیازی خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ، اداروں، الیکشن کمیشن اورجج صاحبان کو جب چاہے برے القابات سے نوازتا ہے۔

وہ ہفتہ کے روز یونین کونسل تنظیمی کنونشن این اے 72 کے سابق چیئرمینوں سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عدلیہ کا کام آئین بنانا نہیں آئین کی تشریح کرنا ہے،آنے والے وقت میں عدلیہ کے موجودہ فیصلوں کے بارے میں تبصرہ ہو گا،پاکستان کی معیشت کو 4 سالوں میں تباہ کر دیا گیا،پنجاب میں دوسری بار ن لیگ کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیان لیگ ملک کو دوبارہ ترقی کے راستوں پر گامزن کرنے کے لئے میدان عمل میں ہے چند مشکل فیصلوں کے بعد ملک میں دوبارہ استحکام آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ اپنی سیاست بچاتی تو ملک کا حال سری لنکا جیسا ہوتاہماری حکومت آنے سے 10 روز قبل وزارت خزانہ نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے خزانے میں پیسے نہ ہونے کا کہا تھاعمران نیازی کو چیلنج ہے کہ وہ اپنے 4 سالہ دور میں ایک بھی ترقیاتی کام کرنے کا بتا دیں۔انہوں نے کہا کہ ایک تہائی ملک سیلاب میں ڈوب چکا ہے جب کہ کئی اضلاع سیلاب سے صفحہ ہستی سے مٹ گئے،سارا پاکستان اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد کر رہا ہے،لیکن عمران نیازی ملک کو تقسیم کرنے کے لئے جلسے کر رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات