مئیر پشاورنے کیپٹل میٹرو پولیٹن کے 169 نقشے منظور کرلئے

جمعہ 23 ستمبر 2022 17:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2022ء) مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر صدارت بی سی اے کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ارشدعلی زبیر ،ڈائریکٹر ایڈمن ایچ آر محمد اویس، ڈائریکٹر ایسٹ زون وقاص علی شاہ، ڈی ڈی سی انفراسٹرکچر ایسٹ زون ہدایت اللہ، ڈی ڈی سی انفراسٹرکچر ویسٹ زون اشراق،آرکیٹیکٹ فیصل شہزاد ،چیف بلڈنگ انسپکٹر عدنان خان ،ذیشان مرتضی انفورسمنٹ آفیسر ویسٹ زون ،طارق ڈی ایم ایسٹ زون ، بلڈنگ انسپکٹر صدیق اور عالمزیب نے شرکت کی۔

اس موقع پر حاجی زبیر علی نے ڈائریکٹر ایسٹ زون کے 18کمرشل اور 80 کے قریب رہائشی نقشے بھی منظور کرلیے جبکہ ایک نقشہ قانونی کارروائی پوری نہ ہونے پر مستر د کردیا گیا جبکہ ویسٹ زون کے رہائشی اور کمرشل 71 نقشے منظور کرلیے جبکہ 8 نقشے قواعد وضوابط پورے نہ ہونے پر مستردکردئیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملبہ فیس پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور متفقہ فیصلہ ہوا کہ ملبہ فیس بڑھائی جائے جس پر مئیر پشا ور حاجی زبیر علی نے رہائشی تعمیرات میں ملبہ فیس تین مرلے تک5 ہزا رروپے ،6 مرلے تک 8000 ہزا روپے ، 10 مرلے تک 10 ہزار روپے ،15 مرلے تک 12 ہزار روپے اور 20 مرلے تک 15 ہزار روپے مقرر کردی جبکہ کمرشل تعمیرات پر ملبہ فیس بھی ڈھائی مرلے تک10 ہزا روپے ، پانچ مرلے تک 20 ہزار روپے ، جبکہ پانچ سے زیادہ مرلے تک سکروٹنی فیس کی مد میں 10 فیصداضافی رقم لی جائیگی ، انہوں نے کہاکہ اگر مالکان خود ملبہ اٹھائے تو انکو ملبہ فیس واپس کی جائیگی ، ان فیسوں کو مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے سٹی کونسل پشاور کے اجلاس سے بھی منظور کرالیا۔

اس موقع پر حاجی زبیرعلی نے کہاکہ بی سی اے اہلکار اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور تعمیراتی کاموں پر نظر رکھیں اور بغیر نقشے تعمیرا تی کاموں کو روکیں ،انہوں نے کہاکہ مالکان تعمیرات کام کے وقت نقشے کے مطابق تعمیراتی کام کو یقینی بنائے اور نقشوں کے برعکس تعمیرات نہ بنائیں اور کام کے وقت راستے کو عوام کیلئے کھلا رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :