حکمران اتحاد نے موجودہ بےیقینی کی صورتحال کے خاتمے کے لیے سر جوڑ لیے

وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،حکمران اتحاد نے مزید مشکل حکومتی اور سیاسی فیصلے کرنے پر غور شروع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 ستمبر 2022 16:33

حکمران اتحاد نے موجودہ بےیقینی کی صورتحال کے خاتمے کے لیے سر جوڑ لیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر 2022ء) وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم قائدین آصف علی زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے مابین مسلسل رابطے جاری ہیں۔حکمران اتحاد نے موجودہ بےیقینی کی صورتحال کے خاتمے کے لیے سر جوڑ لیے۔ ۔حکمران اتحاد نے مزید مشکل حکومتی اور سیاسی فیصلے کرنے پر غور شروع کر دیا۔

حکمران اتحادی نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم ڈینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی پر حکمران اتحاد کو بھی اعتماد میں لیں گے۔جبکہ سابق وزیر خزانہ اور مسلم ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے معاملات کو ابھی تک حل ہو جانا چاہئیے تھا۔

تمام ثبوت آ چکے ہیں، پانامہ اور ڈان کا ڈرامہ نہ ہوتا تو آج پاکستان کہیں اور کھڑا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے نوازشریف صاحب نے مجھے پاکستان جانے کی اجازت دی۔ان کے ساتھ قانونی ناانصافیاں ہوئیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سات اکتوبر سے پہلے پہلے پاکستان جانا ہے۔نوازشریف اور شہباز شریف صاحب جیسا کہیں گے اس حساب سے فیصلہ کروں گا، میرا خیال ہے شاید میں اگلے ہفتے کے اختتام تک پاکستان چلا جاؤں گا۔

میرا سینیٹ کی رکنیت کا حلف بھی التوا ہے وہ بھی لینا ضروری ہے۔ سینیٹ کی رکنیت کے حلف کے بعد پارٹی جو ڈیوٹی لگائے گی ادا کروں گا۔میں دعوؤں پر نہیں کارگردگی پر یقین رکھتا ہوں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان آسکتے ہیں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔