ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر فوادغفار سومرو و میونسپل کمشنر فاخر شاکر کا لطیف آبادوسٹی کے مختلف علاقوں کادورہ

صفائی ستھرائی کے جائزہ کے ساتھ 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے مختلف ایریاز میں مساجد مدرسوں امام بارگاہوں اور12ربیع الاول کے حوالے سے ہونے والے اجتمامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا

پیر 26 ستمبر 2022 22:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر فوادغفار سومرو و میونسپل کمشنر فاخر شاکر نے لطیف آبادوسٹی کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے جائزہ کے ساتھ ساتھ 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے مختلف ایریاز میں مساجد مدرسوں امام بارگاہوں اور 12 ربیع الاول کے حوالے سے ہونے والے اجتمامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور صفائی ستھرائی لائٹنگ کے علاوہ دیگر انتظامات کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے گئے اور تمام جلوس کی گزرگاہوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔

گاربیج لفٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایت دی گئیں اور ڈینگی ملیریا اسپرے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے تاکہ اینٹی ڈینگی ملیریا کے بخار سے حیدرآباد کے شہریوں کو بچایا جاسکے شعبہ ہیلتھ کے ڈائریکٹر مصطفی قائمخانی و دیگر آفسران کی زیر نگرانی شعبہ ہیلتھ کا عملہ اپنے روز مرہ کے کاموں کے ساتھ ساتھ اعلی آفسران کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے حوالے سے تمام احکامات پر توجہ کے ساتھ کاموں میں مصروف ہے اور عوامی شکایات پر فوری عمل کیا جا رہا ہے اور شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،لطیف آباد یونٹ نمبر 9-8-7-6-5-2-10 الوحید اسکوائر، امریکن کوارٹر، خواجہ غریب نواز کالونی، لیبر کالونی، حضرت بلال چوک، کیمپسں آفس، اور یونٹ نمبر 6 چوک، کے مختلف علاقوں، گلیوں، محلوں اور نالیوں کی صفائی کی گئی جگہ جگہ سے کچرا اٹھایا گیا سڑکوں اور چوراہوں، فٹ پاتھوں پر جھاڑو ورک کیا گیا اور کچراکنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر صبح شام گاربیج لفٹنگ کا سلسلہ جاری ہے شعبہ ہیلتھ سٹی کا عملہ شاہی بازار، پکاقلعہ، فقیرکاپڑ، ہوم اسٹیڈہال، فیضان مدینہ، حبیب ہوٹل، مصری شاہ محلہ، مہران ہال، قبرستان والی پٹی، پاکستانی چوک اور بکرامنڈی کے مختلف ایریاز میں جگہ جگہ کچرا اٹھایا گیا گلی محلوں میں جھاڑو ورک کیا گیا نالیوں کی صفائی کی گئی سڑکوں فٹ پاتھوں اور چوراہوں کے اطراف سے کچرا اٹھایا گیا جھاڑو ورک جاری ہے اور گاربیج لفٹنگ کی جارہی ہے لطیف آباد و سٹی کے مختلف علاقوں سے ڈرینج اور برسات کے جمع ہوجانے والے پانی کو نکالا اور صاف کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے شعبہ الیکٹرک کا عملہ انچارج X.E.N انجینئر منظور زرداری و X.E.N انجینئر نور محمد خاصخیلی کی زیرنگرانی لطیف آبادوسٹی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ کی مرمت اور فکسنگ کرنے میں مصروف ہے جبکہ شعبہ ہیلتھ اینٹی ڈینگی ملیریا کا عملہ اپنے افسران کی زیر نگرانی UC-17 آفندی ٹان، پھول والی گلی، پنجابی پاڑہ، پنجرہ پول، UC-24 ساٹی پاڑہ، ریشم گلی، اردو بازار، UC-29 دادن شاہ، الرحیم شاپنگ سینٹر، UC-45 بالوشاہی محلہ، ہومیوپیتھک کالج، گرونگر، UC-47 کھاتہ چوک، نائن کا پڑ، کھائی روڈ، UC-49 ٹاورمارکیٹ ایریا نواآباد گلی ،UC-78 درگاہ کرم علی شاہ اور جامع مدینہ مسجد، فیضان مدینہ، یامین بلڈرز والی گلی، UC-54-61-78 اور محبوب گراونڈ کے مختلف علاقوں، محلوں اور گلیوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، چوراہوں پر رات گئے تک اینٹی ڈینگی ملیریا اسپرے کرنے کا سلسلہ جاری رہا تاکہ شہریوں کو اینٹی ڈینگی ملیریا کے بخار سے بچایا جاسکے حیدرآباد کی عوام کو کتے کے کاٹنے سے بچانے کیلئے مہم کو جاری رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کتے کے کاٹنے سے بچایا جاسکے اور صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔