Live Updates

اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن

پیر 16 جون 2025 21:28

اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،پاک جنگ کے دوران مریم نواز نے پنجاب میں قائد انہ کردار ادا کیا،بھارت کیخلاف فتح پر پوری قوم، حکومت اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیر کو پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف فتح پر پوری قوم،حکومت اور پاک افواج کو کو سلام پیش کرتے ہیں،پاک فوج نے انڈیا کے خلاف جنگ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا،پاک فوج نے تاریخی کامیابی حاصل کی،آج پوری دنیا پاکستانی افواج کی معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،ایران پر اسرائیل نے بلاجواز حملہ کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب میں قائد انہ کردار ادا کیا،مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے،صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،صوبے سے غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نوجوانوں کو آ گے بڑھنے کے وسیع مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں،فنانشل ڈسپلن کی وجہ سے گورننس میں بہتری آ رہی ہے،ای ٹینڈرنگ اورگڈ گورننس کی وجہ سے اب تک پنجاب میں کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات