انسداد سموگ سکواڈ کی کارروائی، سٹیل ری رولنگ مل سیل

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی ذمہ دار فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی‘ راجہ بشارت

منگل 27 ستمبر 2022 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2022ء) محکمہ تحفظ ماحول کے انسداد سموگ سکواڈ نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کر کے فضائی آلودگی پھیلانے پر ایک سٹیل ری رولنگ مل کو سیل کر دیا ہے۔ اس سٹیل ری رولنگ مل میں بھٹی چلانے کے لئے غیر معیاری ایندھن جلایا جا رہا تھا جس کے باعث دھویں کی کثیف مقدار فضا میں شامل ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کارروائی کو سراہتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صنعتکار برادری کے ساتھ رابطے کے باوجود بعض صنعتوں کی طرف سے سموگ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی ذمہ دار فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ کسی کے انفرادی فائدے کے لئے قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :