سارہ قتل کیس میں اہم کرداروں کو شاملِ تفتیش کر لیا گیا

نکاح خواں مولوی، گواہان، ملزم کے ماموں کو شامل تفتیش کر لیا گیا، شاہنواز انویسمنٹ اور چیریٹی کے نام پر سارہ سے پیسے منگواتا رہا، اہم انکشافات سامنے آ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 ستمبر 2022 16:08

سارہ قتل کیس میں اہم کرداروں کو شاملِ تفتیش کر لیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین۔29 ستمبر 2022 ء) سارہ قتل کیس میں اہم کرداروں کو شاملِ تفتیشش کر لیا گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزم شاہنواز اور متولہ سارہ کے نکاح خواں مولوی غلام مرتضیٰ ، نکاح کے گواہان معتبر شاہ، سجاد اور بابر کو شامل تفتیشش کر لیا گیا۔واقعے کے اہم کردار ملزم شاہنواز کے ماموں عالمگیر شاہ کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا۔

پولیس نے پراپرٹی ڈیلر عثمان اور ہارون کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔مقتولہ سارہ کے قتل کے بعد لڑکے کے خاندان نے پرانی تاریخ میں نکاح رجسٹر کرایا۔نکاح چکوال کی مسجد میں 10 جولائی کو ہوا۔سارہ 21جولائی کو دبئی چلی گئی جب کہ 26 جولائی کا دوبارہ پاکستان آئی۔ملزم نے اسے پراپرٹی میں انویسٹمنٹ سے متعلق قائل کیا۔ملزم شاہنواز نے مقتولہ سارہ کو مری میں اپارٹمنٹ خریدنے کو کہا جس میں سارہ نے 50 ہزار روپے  بیانئے کی مد میں عثمان کو ادا کیے۔

(جاری ہے)

ملزم شاہنواز اسی رات فارم ہاؤس آ گیا اور مزید رقم کا تقاضا کیا۔سارہ نے ایاز امیر کو تمام واقعہ بتایا اور دو روز بعد دبئی چلی گئی۔اگست میں سارہ واپس آئی تو ملزم نے مقتولہ سے گاڑی لینے کے لیے اصرارکیا۔اس حوالے سے ملزم نے ہارون تارڑ نام کے آدمی سے گاڑی خریدنے کے لیے ملاقات کی۔مقتولہ نے گاڑی 28لاکھ روپے میں خریدنے کی حامی بھری۔لیکن رقم کیش کی صورت میں نہ ملنے پر ہارون گاڑی لے کر واپس چلا گیا۔

مقتولہ 70 ہزار درہم گاڑی کی خریداری کے لیے دے کر دبئی چلی گئی۔ملزم شاہنواز نے ماموں کو درہم دے کر پاکستانی کرنسی لی۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ شاہنواز سارہ سے مختلف چارٹیز کے نام پر پیسے منگواتا اور خرچ کرتا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے پوری پلاننگ کے ساتھ سارہ کو ٹریپ کیا۔پیسے بٹورے اور قتل کر دیا۔