ربیع الاول کا یہ مبارک مہینہ ہم نے پالیا ہے :حاجی محمد امین عطاری

اللہ پاک کے پیارے نبی ﷺ اس جہاں میں شاہ بحر وبر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی عید،عید ہوتی،نہ کوئی شب شب برا ت،بلکہ کائنات کی رونق اور شان اس جان جاں،جان جہاں،محبوب رحمن ﷺ کے قدموں کی دھول کا صدقہ ہی:رکن دعوت اسلامی مجلس شوریٰ

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران کراچی مشاورت حاجی محمدامین عطاری نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا یہ مبارک مہینہ جس میں ہمارے اقا ﷺ ہوئی،یہ مبارک مہینہ ہم نے پالیا ہے،اللہ پاک کے پیارے نبی ﷺ اس جہاں میں شاہ بحر وبر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی عید،عید ہوتی،نہ کوئی شب شب برا ت،بلکہ کائنات کی رونق اور شان اس جان جاں،جان جہاں،محبوب رحمن ﷺ کے قدموں کی دھول کا صدقہ ہے،اس مہینے کی بارہویں تاریخ بہت عظمتوں اور سعادتوں والی ہے کیونکہ بارہ تاریخ،پیر کا دن تھا اس دن ہمارے پیارے نبی ﷺ کی ولادت ہوئی،یہی وجہ ہے کہ خوش نصیب عاشقان رسول اس ماہ میں اپنے آقا ﷺ کا میلا د مناتے ہیں اور اللہ پاک کی رحمتوں سے حصہ پاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بلوچستان سطح پر تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرتے ہوئے کیا۔ اس اجتماع میں بلوچستان کے کئی ڈسٹرکٹ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔ حاجی محمد امین عطاری نے کہا کہ جب محفل نعت منعقد کی جاتی ہے تو اللہ کی رحمت برستی ہے،رحمت والے فرشتے میلاد منانے والوں کو اپنے نورانی پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں،میلاد منانے والوں سے اللہ کریم خوش ہوتا ہے،ان پر اپنے انعامات واکرام کی بارش برساتا ہے،میلاد منانا،جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے گھروں،گاڑیوں اور گلی محلوں کو سجانا یہ باعث اجر وثواب اور مغفرت کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے پیارے نبی ﷺ کی تعظیم کا اللہ پاک نے قرآن میں حکم فرمایا ہے۔اللہ پاک کی بارگاہ میں رسول اکرم ﷺ کی تعظیم وتوقیر انتہائی مطلوب اوربے انتہا اہمیت کی حامل ہے،اللہ نے اپنی بارگاہ میں اپنے پیارے نبی ﷺ کی تعظیم وتوقیر کو مقدم فرمایا ہے،اس کو اہمیت دی ہے،جو لوگ ایمان لانے کے بعد رسول کریم کی تعظیم کرتے ہیں ان کے کامیا ب ہونے کا اعلان قرآن میں کیا گیا ہے۔

حاجی محمد امین عطاری نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی عظمت کا کیا کہنا کہ اس کو کائنات کی سب سے زیادہ شان وعظمت والی ہستی پیارے نبی ﷺ سے نسبت ہے،اللہ پاک نے اس مبارک مہینے کی شان وعظمت بڑھادی،اس کی بارہویں شب رب کریم کی سب سے بڑی رحمت،ہم گنہگاروں کو نصیب ہوئی،ہمیں چاہئے کہ اس رحمت کے ملنے پر اللہ پاک کا شکر ادا کریں،اس کی رحمت پر خوشیاں منائیں کیونکہ رحمت پر خوشی منانے کا حکم قرآن میں ہے۔ لہذا اس مہینے کے آنے پر اس کی تعظیم وتوقیر کے ساتھ نمازوں کا اہتمام کریں،اگر نماز باجماعت کی باپندی کرتے ہیں اور سنتیں بھی ادا کرتے ہیں تو نوافل کا اہتمام کریں اورعبادت میں اضافہ کریں۔