جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر سمگلنگ کیخلاف ضلع باجوڑ میں کریک ڈاون جاری

پیر 3 اکتوبر 2022 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2022ء) صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کی جانب سے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر سمگلنگ کیخلاف ضلع باجوڑ میں کریک ڈاون جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ سالارزئی کی حدود میں ایس ایچ او محمد جان بمعہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی بمقام ٹیا نزد پشت رات دو عدد ڈاٹسن جو کہ ممنوعہ لکڑی (نختر) سے لدی ہوئی تھیں کو سرکاری تحویل میں لے کر ڈرئیورز کو گرفتار کرکے تھانہ سالارزئی میں لایاگیا جو بعد میں فارسٹ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کیلئے محکمہ جنگلات کو بھیج دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ایس ایچ او محمد جان تھانہ سالارزئی میں تعیناتی کے بعد ٹمبر مافیا کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیاں کررہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے منشیات کی بھی ایک بڑی مقدار قبضہ پولیس کی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس۔ایچ۔او محمد جان کو تھانہ سلارزئی میں قلیل سروس ٹینور میں مسلسل کامیاب کاروائیوں پر شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :