
براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیشرفت،سابق چیئرمین نیب نوید احسن دوبارہ طلب
ایف آئی اے نے لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا،ایف آئی اے کا پیش نہ ہونے پر آئندہ کارروائی کا عندیہ
عبدالجبار
جمعہ 14 اکتوبر 2022
14:26

(جاری ہے)
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا تھا جس میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں آفتاب سلطان نے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ براڈ شیٹ کا کیس 2010 میں رجسٹرڈ ہوا تھا، براڈ شیٹ کیس میں 3.7 ملین ڈالر کی رقم ہے، اپریل 2021 میں براڈ شیٹ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ نیب نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں، دائرہ اختیار کی بات کے بعد اس کیس میں پیشرفت رک گئی تھی ۔چیئرمین نیب کے مطابق اس کیس میں ایف آئی سے ہونے والی خط و کتابت واپس لیتا ہوں، براڈ شیٹ کیس میں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔ خیال رہے کہ نیب نے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ایف آئی اے کو مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ جب تک کابینہ براڈ شیٹ کیس تحقیقاتی ایجنسی کو سونپنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی اس وقت تحقیقات روک دیں،اس کے بعد یہ معاملہ وزارت قانون کو بھیجا گیا جس نے رائے دی کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کو انسداد کرپشن کے ادارے سے تحقیقات کا اختیار حاصل ہے۔وزارت قانون نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو قومی احتساب بیورو نیب کے خلاف براڈ شیٹ کیس میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر کارروائی کرنے کی اجازت دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا 8 مہینوں سے بند میٹ پروسیسنگ پلانٹ پر اچانک چھاپہ اور سخت نوٹس
-
سعودی عرب پر حملے کے عزائم رکھنے والے یاد رکھیں کہ پاکستان کا جواب کیسا ہوگا؟
-
eخیبرپختونخوا میں کینسر کے علاج میں انقلابی پیش رفت
-
دنیا بھر کی رائے: یو این جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے بارے میں جانیے
-
غزہ: یونیسف کا امدادی ٹرک گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
-
سلامتی کونسل: ایران پر عائد پابندیوں میں رعایت برقرار رکھنے کی قرارداد مسترد
-
جنرل اسمبلی: امریکی ویزا نہ ملنے پر فلسطینی صدر کا ویڈیو خطاب منظور
-
غزہ: موت اور بھوک سے بے وسیلہ لوگوں کا پیدل فرار
-
سعودی عرب کو کوئی بھی خطرہ ہوا تو پاکستان اپنی سرزمین کی طرح دفاع کرے گا
-
پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا
-
مریم نواز نے بڑے تکبر میں کہا کہ عمران خان کا دور ختم ہوگیا اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے
-
ٴرحیم یارخان: تجاوزات آپریشن پر سابق ایم این اے اور ایڈمنسٹریٹر آمنے سامنے، ہاتھا پائی تک نوبت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.