سب طاقت کا کھیل ہے، شاہ رخ جتوئی کی رہائی پر فنکار جذباتی ہوگئے

سامان باندھنے اور ملک چھوڑنے کا وقت آگیا ، آپ میں سے جو نوجوان پڑھے لکھے اور پرعزم ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں، ہارون رشید، ماہرہ خان، خلیل الرحمن قمر، ماورہ حسین کاردعمل

منگل 18 اکتوبر 2022 17:38

سب طاقت کا کھیل ہے، شاہ رخ جتوئی کی رہائی پر فنکار جذباتی ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2022ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو دیگر ملزمان سمیت بری کر دیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار ہارون رشید نے شاہ رخ جتوئی کی بریت پر کہا ہے کہ سامان باندھنے اور ملک چھوڑنے کا وقت آگیا ہے، آپ میں سے جو نوجوان پڑھے لکھے اور پرعزم ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں۔

فلم مولا جٹ کی ہیروئن مکھو نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب طاقت کا کھیل ہے۔اسی طرح معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر نے بھی اس کیس کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک دن تمہارا قتل ہا تھا شاہ زیب، آج انصاف کا خون ہو گیا۔اداکارہ ماورہ حسین نے شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حیرت انگیز اور شرمناک قرار دیا ہے۔