Live Updates

عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر چیلنج کردیا

بدھ 26 اکتوبر 2022 21:56

عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر چیلنج کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے نااہلی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردیئے،عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی اور اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کردی۔

عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا، اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا، 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی ۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات