فیصل آباد:ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس پر بریفنگ دی

بدھ 26 اکتوبر 2022 23:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2022ء) ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں فرائض انجام دیئے جائیں اور مہم کے بقیہ ایام میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کی موجودگی کو چیک کرنے اور والدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں فیڈبیک لینے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم کے دوران کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کا سراغ لگانے تک چین سے نہ بیٹھا جائے۔انہوں نے مائیکروپلان پر بھی سو فیصد عملدرآمد کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :