پی ٹی آئی حکومت بیرونی سازش سے میر جعفر اور میر صادق نے مل کر گرائی
حکمرانوں نے11سو ارب معاف کروا لیے، کل کا مارچ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے، سمجھیں کہ جہاد کررہے ہیں۔ چیئرمین عمران خان کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2022 17:02
(جاری ہے)
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُ امن ہو گا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں،دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے تیاریاں شروع کردیں،لانگ مارچ کے دوران بدامنی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں پہلی بار پیپر بال گن کا استعمال کیا جائے گا۔پیپر بال گن مشتبہ افراد کے جسموں پر انمٹ سیاہی یا رنگ چھوڑے گی جس سے ان کی شناخت کی جائے گی، اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کیلئے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اورافسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کی 616 گنیں اور 50 ہزار سے زائد شیل، بارہ بور کی 616 بندوقیں، 36 ہزار سے زیادہ رانڈز، 17 پیپر بال گنز، 4 ہزار پیپر بالز، 2 ہزار سے زیادہ ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج کو طلب کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
آزادی کی کبھی مستقل ضمانت نہیں دی جاسکتی ہر نسل کو اس کے حصول کے لیے جد و جہد کرنی ہے. صدر بائیڈن
-
امریکہ میں طوفانوں اور موسم کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد24 ہو گئی
-
بنگلہ دیش اور بھارت میں طاقتورسمندری طوفان ”ریمل“کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کو طوفانی بارشوں اور آندھی کا سامنا
-
پشاور میں لوڈ شیدنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے
-
وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1200 ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز
-
پاکستان: یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی
-
مصری صدر السیسی کے مخالف امیدوار کو جیل کی سزا
-
ہر لمحہ اور ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا، افواجِ پاکستان کا عزم
-
بنگلہ دیش: سمندری طوفان ریمل سے 32 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ
-
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے مشترکہ طور پر سمندر میں 675 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی
-
بہاولپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.