بھارت، ڈینگی کے مریض کو ’موسمبی رس‘ چڑھانے والے اسپتال کو مسمار کئے جانے کا امکان

جمعرات 27 اکتوبر 2022 20:58

بھارت، ڈینگی کے مریض کو ’موسمبی رس‘ چڑھانے والے اسپتال کو مسمار کئے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2022ء) بھارت میں جس نجی اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے ڈینگی کا مریض چل بسا تھا اب اسے کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ اسپتال کو غیر قانونی تعمیر ہونے کے باعث نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ 28 اکتوبر تک اسپتال کی عمارت کو خالی کردے اور فوری جواب جمع کروائے۔ واضع رہے کہ اسپتال عملے نے گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر 32 سالہ مریض کو پلیٹ لیٹس کی جگہ ڈرپ میں موسمبی کا رس چڑھا دیا تھا جس کے بعد مریض چل بسا۔

متعلقہ عنوان :