گلوکار واجد علی بغدادی نے اپنا نیا ویڈیو’’سرصدقہ‘‘ مکمل کرلیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2022 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2022ء) گلوکار واجد علی بغدادی نے اپنا نیاویڈیو’’سرصدقہ‘‘مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکار واجد علی بغدادی کے اس ویڈیو کی ریکارڈنگ گذشتہ روز چھانگا مانگامیں مکمل کی گئی جس کی ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی تھی اس کے کیمرہ مین سلمان اور ایڈیٹر فرازعلی تھے اس ویڈیومیں واجد علی بغدادی کے ساتھ ماڈل رمشاخان نے کام کیا تھا اس کے میک اپ آرٹسٹ آصف شاہ تھے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ہدائتکار نوید چوہدری نے بتایاکہ یہ ویڈیوواجد علی بغدادی کے کیرئیر کا یادگار ویڈیو ہوگا کیونکہ اس میں گائیگی کے ساتھ ساتھ بہترین لوکیشنز اور ماڈلنگ کا مظاہرہ کیا گیاہے۔اس ویڈیوکی پوسٹ پروڈکشن زوم میڈیا پروڈکشن نے کی تھی اس ویڈیو کو بہت جلد سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :