حنا پرویزبٹ کا سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے واقعہ کا نوٹس،ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:01

حنا پرویزبٹ کا سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے واقعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پنجابی تھیٹرشادی پورہ میں سٹیج اداکارہ اقرا پرتشدد و فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،ملزم نے اداکارہ کے چہرے پرتھپڑمارے اور پستول نکال کر زمین پر فائر کیا،دھمکیاں دیں،پولیس نے ملزم محسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کیساتھ تشدد اور ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،جولوگ خواتین کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :