ایران کی 10 امریکی شخصیات اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد

منگل 1 نومبر 2022 10:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2022ء) ایران نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی،ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اورملک میں تشدد اور فسادات کو ہوا دینے پر 10 امریکی شخصیات اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ پابندیاں امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اس کی خطے میں مہم جوئی اور دہشت گردانہ چالوں کا مقابلہ کرنے کے لیےبنائے گئے قانون کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جن شخصیات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کریلا، سینٹرل کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر گریگوری گیلوٹ، امریکی نائب وزیر خزانہ والی ایڈیمو اور دیگر جبکہ اداروں میں ایڈووکیسی آرگنائزیشن یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران، سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی، نویں فضائیہ اور امریکا کا نیشنل گارڈ شامل ہے۔ پابندیوں کے بعد ان افراد کو ویزا حاصل کرنے اور ایران میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا اور ایران کے اندر ان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔