گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات

جمعرات 3 نومبر 2022 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2022ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے بیلجیئم کے سفیر ڈی جوزف چارلس نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارتی و معاشی تعاون ، مشترکہ منصوبوں کے آغاز ،صوبہ میں سرمایہ کالری کے مواقع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں بیلجیئم کی جانب سے سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک بیلجیئم دوطرفہ تعلقات کئی برسوں پر محیط ہیں اوراسلام آباد، برسلز سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں بیلجیئم نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے جسے پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ بیلجیئم کے سفیر نے کہا کہ پاکستان سے پارٹنر شپ مزید فعال کریں گے اس ضمن میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔