Live Updates

عمران خان پر حملہ اور وزیراعظم و وزیرداخلہ پر الزامات، شہباز شریف نے (آج)اہم اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 3 نومبر 2022 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیراعظم و وزیرداخلہ پر الزامات سے متعلق حکومتی سیاسی رہنمائوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت (آج)جمعہ صبح 11 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے، اجلاس میں وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اس کے بعد الزامات پر بات چیت ہو گی۔اجلاس میں سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں واقعہ کی انکوائری کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون اور جوائنٹ انویسٹی گیشن کی پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات