e رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے حلف اٹھا لیا

جمعہ 4 نومبر 2022 18:05

ِاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2022ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے حلف اٹھا لیاحلف سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لیا جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کا اجلاس سوا گھنٹہ تاخیر سے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ن لیگ کے رکن اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی سے حلف لیا ذوالفقار علی بھٹی کو گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے کامیاب قرار دیا تھا,ذوالفقار علی بھٹی این اے 91 سرگودھا سے ممبر قومی اسمبلی ہیں