جماعت اسلامی غلبہ اسلام کی تحریک ہے۔اللہ اور اس کے رسول کے راستے پر چلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوسکتے، امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 5 نومبر 2022 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2022ء) نو منتخب جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان کی تقریب حلف برادری مرکز تبلیغ اسلامی شاہ مکی روڈ میں منعقد ہوئی، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے نو منتخب ضلعی امیر سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، نائب امرا عبدالقیوم شیخ، ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ،سابق امیر مشتاق احمد خان،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان اور برادر تنظیمات کے عہدیداران و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے میں ہمیں مولانا ابو الاعلی مودود ی کا پیروکار بنایا اور دین کی خدمت کا موقع بخشا، ہمارا کردار اور اخلاق دونوں ہی عوام کے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی ساری جدوجہدکا محورو مرکز ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام ہے۔

سید ابو الاعلی مودودی نے جو پودا لگایا تھا آج وہ اللہ کے فضل و کرم سے ایک تناور درخت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی غلبہ اسلام کی تحریک ہے۔اللہ اور اس کے رسولؐ کے راستے پر چلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوسکتے۔ دنیا و آخرت صرف انہی لوگوں کا مقدر ہوگی جو دنیاوی مفادات سے لاتعلق ہو کر اللہ کی خاطر فنا ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جماعت اسلامی اس ملک کی پڑھی لکھی، محبت وطن اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کی جماعت ہے۔

اب ملک میں محمد رسول اللہ کے لائے ہوئے نظام کو رائج کرنے کی باری ہے۔ ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل نظام مصطفی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں۔نو منتحب ضلعی امیر عقیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی غلبہ دین کی جدوجہد کوآگے بڑھاں گا۔اپنی تمام توانائیاں اور صلا حیتیں دستور جماعت کے مطابق بروئے کار لاں گا اور سید ابولاعلی مودودی کے مشن کو آگے لے کر چلوں نے کہا کہ اپنی عمارت میں اپنی تمام صلاحیتوں کو جوش و جذبہ کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھایا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اراکین، ذمہ داران، ورکرز اور برادر تنظیمات متحد کر کے لے کر چلیں گے، انہوں نے کہا کہ اللہ کی نصرت کے بغیر ذمہ داریوں کے تقاضے کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔سید ابو الاعلی مودودی نے اس تحریک کی بنیاد اس لئے رکھی کہ انبیا کا یہ راستہ ہے۔