
جامعہ کراچی، سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ملک بھر کی 14 مختلف جامعات کا اجلاس
بدھ 23 نومبر 2022 21:24
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ،جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے اشتراک اور امریکی حکومت کی معاونت سے شروع ہونے والے پروجیکٹ بعنوان: ’’سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ‘‘ مرتب کرنے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب میں جامعہ کراچی کی زیر سرپرستی اور جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے اشتراک سے مرتب کیاجانے والا سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ پروگرام جس کوجلد ہی ملک بھر کی 14 پارٹنر جامعات کے نصاب کا حصہ بنایا جائے گا کو بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں ملک بھرکی14 مختلف جامعات کے وائس چانسلرزاور ان کے نمائندوں نے شرکت کی اور شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی کے ڈاکٹر مصطفی حیدراور ڈاکٹر تہمینہ فیصل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل کا سہرا ان دونوں کو جاتاہے اور سسٹین ایبل کریکولم کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ دنیا بھر اور بالخصوص مغربی ممالک میں وقتاً فوقتاً نصاب کو مارکیٹ کی اور معاشرے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیاجاتاہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان ایساکرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے ہم ہرشعبہ ہائے زندگی اور بالخصو ص ایجاد ،اخترغ اور تخلیقات میں پیچھے رہ گئے ہیں ،نہ صرف یہ بلکہ ہماری نوجوان نسل کو اعلیٰ عہدوں پر ملازمت کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا کرناپڑتاہے۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو جامعہ کراچی میں ہونے والی تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں اور مختلف صنعتوں کے ساتھ اشتراک سے آگاہ کیا۔اس موقع پرپروگرام آفیسریوایس پاکستان یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹ پروگرام یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجوکیشنل فائونڈیشن اِن پاکستان شارم نیازی نے پروجیکٹ کے اغراض ومقاصدپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی مختلف جامعات پاکستانی جامعات کے ساتھ مختلف کلیہ جاتی اور شعبہ جاتی سطح پر کام کررہی ہیں اور مذکورہ پروجیکٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور پاکستانی جامعات کو امریکی جامعات کے ساتھ جوڑناہے۔صنعتوں،مارکیٹ اور معاشرتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً نصاب میں تبدیلی اورمرتب کرنا اشد ضروری ہے تاکہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو ملازمت کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنانہ کرنا پڑے اور معاشرے کی بہتری کے لئے بطور کارآمد شہری اپنا کرداراداکرسکے۔امریکی جامعات کے ساتھ اشتراک سے پاکستان کی مختلف جامعات کے متعدد اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز نے اپناڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹر یٹ مکمل کرلیا ہے اور اب وہ پاکستان کی مختلف جامعات میں تدریس وتحقیق کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے مختلف جامعات سے آنے والے وائس چانسلر ز اور ان کے نمائندوں کو جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا۔مزید قومی خبریں
-
بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.