سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

بدھ 23 نومبر 2022 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2022ء) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ملتان روڈ پر واقع سوشل سکیورٹی ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

یہ منظوری محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف صنعتوں سے ریٹائر ہونے والے ملازمین اور مزدوروں کو سوشل سکیورٹی ہسپتالوں سے تاحیات طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ اوپر کی کلاسوں تک جاری رکھا جائے گا جبکہ اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :