تمباکو کی برآمدات میں 16 فیصد کمی

ہفتہ 26 نومبر 2022 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2022ء) تمباکو کی برآمدات میںاکتوبر کے دوران 16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2021 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 604 ملین روپے رہا تھا تاہم اکتوبر 2022 کے دوران تمباکو کی برآمدات 506 ملین روپے تک کم ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اس طرح اکتوبر 2021 کے مقابلے میں اکتوبر 2022 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 98 ملین روپے یعنی 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :