Live Updates

افواج پاکستان کی نئی قیادت ملک کے بہتر مستقبل کی ضامن ہو گی،مفتی زبیر ہزاروی

ہفتہ 26 نومبر 2022 21:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) جمعیت علماء پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ مفتی محمدزبیر ہزاروی نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افواج پاکستان کی نئی قیادت ملک کے بہتر مستقبل کی ضامن ہو گی، سپہ سالار کے طور پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک حافظ قرآن شخصیت کا انتخاب خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے نئے سربراہ کیلئے حافظ قرآن شخصیت کے انتخاب سے ملک کے نوجوانوں کو یہ پیغام ملاہے کہ حفظ قرآن کریم کی سعادت صرف آخرت ہی نہیں دنیا میں بھی آگے بڑھنے کا ذریعہ ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ رب العزت نئے انتخاب کو ملک وقوم کیلئے خیر وبرکت کا ذریعہ بنائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ تاریخ نے عمران خان کو ایک دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے اب وہ الیکشن کی تاریخ مانگ رہے ہیں،جبکہ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ حکومت کرے گی لہٰذاحکومت کو پناکام کرنے دیناچاہئے۔

آج جب ملک میں بڑی تقرریوں کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوچکاہے جس کے بعد سیاست اور معیشت میں کافی حد تک ٹھہرائو کی کیفیت دیکھی جا رہی ہے، یہ بھی خوش آئند بات ہے کہ ملک کے سیاسی، دینی، کاروباری اور دیگر حلقوں کی جانب سے نئی تقرریوں سے متعلق حکومت کے فیصلے کو سراہا جارہا ہے،ہیجانی کیفیت میں بہتر فیصلہ کرکے حکومت خاص طورپر وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے تدبر اور فراست کا ثبوت دیاہے،بلاشبہ یہ ان کی قابلیت ہے کہ انہوں نے جن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی وہ انتہائی ناگفتہ بہ تھے لیکن پی ڈی ایم نے ملک کو ایک مرتبہ پھر اپنے پیروں پر کھڑاکرکے سیاسی شعور کا ثبوت دیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات