ِ’’شہید بے نظیر بھٹو T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ گرین ٹاؤن کی ٹیم ڈریم سٹارز الیون نے جیت لیا

پیر 28 نومبر 2022 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 133 کے زیراہتمام گزشتہ چار ہفتوں سے جاری ’’شہید بے نظیر بھٹو T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ گرین ٹاؤن کی ٹیم ڈریم سٹارز الیون نے جیت لیا۔ این اے 133 سے بڑی تعداد میں شائقین میچ دیکھنے کے لئے آئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے اس ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ چار ہفتے سے جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر ضرار یوسف اور پیپلزپارٹی پنجاب کی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری نایاب گوہر مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو تیس ہزار روپے اور چیمپئن شپ ٹرافی دی۔

فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو پندرہ ہزار روپے انعام اور رنر آپ ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام 16 ٹیمیں بھی موجود تھیں جن کے ہر کھلاڑی کو میڈل دئیے گئے اور سولہ ٹیموں کے کپتانوں کو پیپلز پارٹی کے مونو گرام والے بلے بھی انعام میں دئیے گئی