خشک اور سرد موسم سے ناک، کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ

بدھ 30 نومبر 2022 15:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) سرگودھا اور گردونواح میں موسم بدستور خشک اور سرد ہونے سے ناک، کان اور گلے کی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، بارشیں نہ ہونے کی صورت میں بیماریوں میں اضافے کے امکانات بڑھ جائینگے۔ اس میں صرف احتیاط ہی لوگوں کو بیماریوں سے بچا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ اس موسم میں کولڈ ڈرنکس، مونگ پھلی وغیرہ کھٹی اشیاء جہاں گلے کی خرابی کا موجب بنیں گی وہاں پر یہ دیگر بیماریوں کو جنم دیں گی اس لئے احتیاط ضروری ہے۔

اسی طرح موٹر سائیکل سوار بھی سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازم کریں اور غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں خصوصاً ایسے موٹر سائیکل سوار جو چھوٹے بچوں کو آگے بٹھا کر سفر کرتے ہیں اس سے بچوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلنے کے امکانات ہیں ایسا کرنے سے احتیاط بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :