گولڑہ ریلوے میوزیم کے بانی زبیر شفیع کی دوسری برسی2دسمبر کومنائی جائے گی

جمعرات 1 دسمبر 2022 13:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2022ء) نامور ماہر آثار قدیمہ ،محقق اور گولڑہ ریلوے میوزیم کے بانی زبیر شفیع غوری کو ہم سے بچھڑے دوبرس بیت گئے۔ان کا2دسمبر 2020کو انتقال ہواتھا۔زبیر شفیع غوری 4ستمبر1960کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد شفیع غوری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرتھے۔

(جاری ہے)

زبیر شفیع غوری کی کتابوں میں” اوچ شریف(ثقافت ،آثارقدیمہ)“، ” مولتان(دوران محاصرہ اور مابعد۔۔تاریخ)“، ” راوی کنارے کی ہڑپائی بستیاں“،” نیرنگ ایران اورسوچ سفینہ(شاعری)“شامل ہیں۔اس کے علاوہ سندھ ساگر پران کی انگریزی کی کتاب زیرترتیب تھی۔زبیر شفیع غوری 15ویں کامن ریلوے گروپ کے افسروں میں شامل تھے۔انہوں نے ملتان،لاہور سمیت مختلف مقامات پر پاکستان ریلویز میں اعلی عہدوں پر کام کیا۔