ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 18 شیر فروش گرفتار

انتظامی افسران نے 280 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2022 18:52

ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 18 شیر فروش گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2022ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر مختلف علاقوں سے 18 شیر فروشوں کو گرفتارکرتے ہوئی280 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرانیس الرحمان نے حیات آباد کی مارکیٹوںمیں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتحریم شاہ نے پھندو اور دیگر علاقوں میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

کارروائیوں کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری ڈاکٹر جمال اور سپر وائزہ نعیم الحسن بھی ہمراہ تھے اور دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیاگیا۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پرمجموعی طور پر18 شیرفروشوں کو گرفتار کرکی280لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا ۔

ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :