Live Updates

میری قیادت جب مجھے عہدہ چھوڑنے کا کہے گی تو فوراً چلا جاؤں گا،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

لوگ زبردستی میئر بننے کی کوشش کررہے ہیں، دو ماہ قبل اپنا استعفیٰ دے چکا تھا،ایڈمنسٹریٹر کراچی کی گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میری قیادت جب مجھے عہدہ چھوڑنے کا کہے گی تو فوراً چلا جاؤں گا، لوگ زبردستی میئر بننے کی کوشش کررہے ہیں، دو ماہ قبل اپنا استعفیٰ دے چکا تھا،اگست 2021 میں جب ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھالا تو بہت سے خدشات تھے، میرا تعلق مڈل کلاس سے ہے، کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اگر کراچی کی عوام نے مجھے میئر منتخب کیا تو یہ ان کا فیصلہ ہوگا، مجھے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ہٹانے کیلئے بہت سے لوگ کوشش کر چکے ہیں، بہترین میئر وہ ہو ہے جو دھرنے اور اختیارات کی سیاست نہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی ہل پارک میں بینظیر آبشار کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ احمد علی پارک (کڈنی ہل) میں ہم نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں، جس کی وجہ سے یہ پارک شہر میں گھنے جنگل کانظارہ پیش کرتا ہے، یہ کراچی کی واحد واٹر فال ہے جس کا نظارہ انتہائی دلکش ہے، کڈنی ہل پارک کراچی کے بلند ترین مقام پر تعمیر کیا گیا ہے، ہرا بھراکراچی میری ترجیحات میں شامل ہے، کراچی کے مختلف مقامات سے ہٹائے گئے پودے اور درخت کڈنی ہل منتقل کئے گئے ہیں، کڈنی ہل پارک 62 ایکڑ رقبے پر ہے اور اس کی زمین پر مختلف لوگوں نے قبضہ کیا ہوا تھا۔

انہو ں نے کہا کہ یہ کراچی کی پہلی واٹر فال ہے، کے ایم سی نے پارک تعمیر کرکے عام شہریوں کے لئے کھول دیا ہے، کے ایم سی کے پارک غریب اور متوسط طبقے کو انتہائی سستی تفریح مہیا کرتے ہیں، کراچی میں پارکوں کی تعمیر جاری ہے، کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بہتر کیا ہے، شہری وہاں اپنے فیملی کے ہمراہ بہترین وقت گزاریں، حال ہی میں چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کا قیام عمل میں آیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ کڈنی ہل پارک میں 100 کلو واٹ کی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا ہے، دنیا میں لوگ شمسی توانائی کینطرفنجانرہینہیں، موسمیاتی تبدیلی سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں ان کا واحد حل پودے اور درخت لگا کر شہر کو سر سبز بنانا ہے، شہر میں کم از کم دو سو ایکڑ رقبے پر اربن فاریسٹ تعمیر ہونے چاہئیں۔

انہو ں نے کہا کہ ہرا بھرا کراچی میرا خواب ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان مذاکرات نہیں مذاق رات کر رہے ہیں، یہ لوگ استعفیٰ کی بات کرتے ہیں اور یوٹرن لے لیتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی حکومت نے گیس کے مسئلہ پرسنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، کے ایم سی کراچی کا سب سے بڑا ادارہ ہے، ہم کے ایم سی وسائل کو بہتر کررہے ہیں اور اس کے ریونیو کو بڑھانے کے لئے کے ایم سی کی دکانوں کا کرایہ بڑھانے جارہے ہیں، خدارا کاموں میں مداخلت نہ کریں کے ایم سی کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے دیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسرا ن باصلاحیت ہیں اور کراچی کی ترقی کے لئے بہترین کام کررہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ڈی سنیٹیشن کا عمل مہنگا ہے۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ اس سال تباہ کن بارشیں ہوئیں ہیں، ان بارشوں میں سڑکوں پر خود نکل کر کامو ں کی نگرانی کی ہے، بارشوں کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت و استرکاری کی، محکمہ پارکس بہترین کام کررہا ہے،میں انھیںشاباشندیتانہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات