Live Updates

پی ٹی آئی وقت ضائع کئے بغیرپنجاب اور کے پی میں انتخابات کیلئے جائیگی، فوادچوہدری

عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے حلقوں میں واپس پہنچیں،سابق وفاقی وزیر کا ٹوئٹ

اتوار 4 دسمبر 2022 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کیلئے جائیگی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ اپنے حلقوں میں واپس پہنچیں، ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کے مطابق پارٹی ارکان اسمبلی کو کہاگیا ہے فوری طورپر انتخابات کی تیاری کریں، پی ٹی آئی وقت ضائع کئے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کیلئے جائیگی۔فواد چوہدری نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ موجودہ پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے، قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات