Live Updates

عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے بیان پر جواب دینے سے گریز

پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے 4 سال ضائع کیے، کوئی کام نہیں کیا؟۔ صحافی کے سوال پر سابق وزیراعلیٰ نے کہا کورٹ کے اندر کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 5 دسمبر 2022 11:27

عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے بیان پر جواب دینے سے گریز
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 4دسمبر 2022) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیان پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔لاہور کی احتساب عدالت کے لیے آمد کے موقع پر صحافی نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے 4 سال ضائع کیے، کوئی کام نہیں کیا؟۔ جس پر عثمان بزدار نے کہا کہ کورٹ کے اندر کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتا۔

جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری نے پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بات کرنے کی ہماری پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میر صادق میر جعفر نہیں کہنا چاہیے تھا۔مونس الٰہی نے بھی کہا کہ باجوہ صاحب پر تنقید نہ کی جائےہمیں اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

عزت دینے سے آپ کی عزت بڑھے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کا مجھے جنرل فیض اور جہانگیر ترین نے بتایا تھا۔

نہ میں فیض صاحب کو غلط کہوں گا نہ موجودہ حکومت کو۔فیض صاحب کا ایشو عجیب طرح کاتھا۔اگر فیض صاحب میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4سال ضائع نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو صرف کہہ سکتے ہیں آگے فیصلہ لیڈر شپ نے ہی کرنا ہے۔ پرویز الٰہی نے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سیاسی سفر خان صاحب کے ساتھ ہے،خان صاحب کی صرف آواز آنی ہے، میں نے کہنا ہے اسمبلیاں ٹوٹ گئیں۔

پرویز الٰہی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ الیکشن کمشنر عمران خان کے خلاف ہے۔ شریف کہتے ہیں کہ ہم انہیںنا اہل کرادینگے۔ لیکن عمران خان ایسے نہیں جائیں گے، بلکہ پہلے انہیں ڈبوئیں گے۔ پرویزا لٰہی نے کہا کہ ہم نے مخالفین سے کوئی امید وابستہ نہیں رکھی ہوئیں۔ ہم ان سے کوئی امید نہیں رکھنا چاہتے اور نہ ہی اپنا وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات