Live Updates

پرویز الٰہی عمران خان کی فرمائش پر پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے

پی ڈی ایم کو پرویزالٰہی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی سابق وزیراعظم نواز شریف کو یقین دہانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2022 17:44

پرویز الٰہی عمران خان کی فرمائش پر پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر 2022ء) سابق صدر آصف زرداری پی ڈی ایم کو یقین دلایا ہے کہ پرویز الٰہی عمرا ن خان کی فرمائش پر اسمبلی نہیں توڑیں گے، پرویزالٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ سماء نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں درمیان پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد اور اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر بھی غور کیا۔

آصف زرداری نے نوازشریف کو یقین دہانی کرائی کہ پرویز الٰہی عمرا ن خان کی فرمائش پر اسمبلی نہیں توڑیں گے، پرویزالٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جس پرنوازشریف نے آصف زرداری کی رائے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے،یوں آصف زرداری کی یقین دہانی پر پنجاب میں تبدیلی کیلئے پی ڈی ایم کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ مارچ تک پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے۔ عمران خان کو زبان دی ہوئی ہے، کچھ لکھ کر نہیں دیا،جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے4 ماہ تک کچھ نہیں ہونے والا۔عمران خان کو میر صادق میر جعفر نہیں کہنا چاہیے تھا۔مونس الٰہی نے بھی کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید نہ کی جائے،ہمیں اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ہماری پالیسی ہی نہیں کہ اداروں کے خلاف بات کریں۔عزت دینے سے آپ کی عزت بڑھے گی۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کریں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات