شمالی وزیرستان میں انٹیلی بیسڈ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے ، پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ، آئی ایس پی آر

پیر 5 دسمبر 2022 22:38

شمالی وزیرستان میں انٹیلی بیسڈ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے ، پاک فوج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقہ جھلرا الگاد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے ۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سپاہی ناصر خان (عمر 25 سال، ساکن جنوبی وزیرستان) شہید ہوگیا ۔باقی دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔